عبدالجبار ابڑو: شکارپور میں لرزہ چیز واردات، 18 سالا لڑکی کو موبائل فون رکھنے کے جرم میں غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق شکارپور کے نواحی گاؤں جنوں میں فون رکھنے پر غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کردیا گیا ۔ملزم ذولفقار بھٹو نے سخت تشدد کے بعد فائرنگ کرکے بے دردی سے چچا زاد بہن 18 سالہ انیلا بھٹو کو قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ، ملزم کی گرفتاری کیلئے ناکابندی کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔