طالب علم کی زبان کاٹ کر رسیوں سے باندھ کر کھیتوں میں پھینک دیا گیا

19 Dec, 2024 | 09:17 AM

میر ظفراللہ: گھوٹکی  میں نیشنل ہائی وے کے قریب سرحد تھانہ کی حدود کارو گھاٹ میں  انسانیت سوز واقع پیش آیا ہے جہاں نا معلوم ملزمان طالب علم کی زبان کاٹ کر تشدد کرکے رسیوں سے باندھ کر کھیتوں میں پھینک گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس  کو کھیتوں سے  ہاتھ پاؤں باندھے اور زبان کٹا زخمی نوجوان برآمد  ہوا۔ نامعلوم ملزمان طالب علم کو رسیوں سے باندھ کر زبان کاٹ کر تشدد کر کے گنے کی فصل میں پھینک گئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ  اہل علاقہ نے زخمی طالب کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کی حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس پہنچی۔

  طالب علم کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال گھوٹکی پہنچا دیا گیا ہے۔زخمی طالب علم کی شناخت میرپور ماتھیلو کے رہائشی غلام مرتضیٰ کھوسو کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ  مزید تحقیقات جاری ہے جو بھی اس انسانیت سوز واقعے میں ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی 

مزیدخبریں