پولیس کا مفرور اشتہاریوں کے گرد شکنجہ تنگ، مزید  5 اشتہاری گرفتار

19 Dec, 2024 | 08:58 AM

فاران یامین: داتا دربار پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے مزید  5 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والوں میں ڈکیتی، سنیچنگ، بوگس چیک اور اغوا کے مقدمات میں مطلوب افراد شامل ہیں۔

داتا دربار پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث اشتہاری ندیم کو گرفتار کیا جبکہ مفرور اشتہاری دلاور اور باغ علی بوگس چیک کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ مفرور اشتہاری ولی محمد چوری کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا اور فیروزوالا اغواء کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری عمر گل بھی گرفتار کیا گیا۔یہ مفرور اشتہاری داتا دربار، گوالمنڈی اور شیخوپورہ پولیس کو بھی مطلوب تھے۔

داتا دربار پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے روپوش اشتہاریوں کو گرفتار کیا اور انہیں متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
 
 
 
 

مزیدخبریں