ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر کی جامعات میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا

صوبہ بھر کی جامعات میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کی جامعات میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، لاہور سمیت صوبے بھر کی جامعات 24 دسمبر سے 5 جنوری تک بند رہیں گی۔

سرکاری اور نیم سرکاری کالجز بھی 6 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔ تاہم، بی ایس 4 سالہ ڈگری پروگرامز کی کلاسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی اور ان کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

محکمہ نے یہ بھی واضح کیا کہ تمام بورڈز اور یونیورسٹیوں کے امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ اس فیصلے کا اطلاق پورے صوبہ پنجاب میں ہوگا۔