ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حد نگاہ میں بہتری آنے کے بعد موٹرویز کو کھول دیاگیا

حد نگاہ میں بہتری آنے کے بعد موٹرویز کو کھول دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:حد نگاہ میں بہتری  آنے کے بعد موٹرویز کو کھول دیا گیا۔

 ایم ٹو موٹروے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ایم تھری موٹروے  اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
 قبل ازیں لاہور میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دی گئیں۔

اس حوالے سے ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے جبکہ موٹر وے ایم 3 کو بھی لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔