مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

19 Dec, 2024 | 08:35 AM

ویب ڈیسک: پاکستانی شہریوں کے لیے سیاحت، ملازمت، امیگریشن یا دیگر مقاصد کے لیے بیرون ملک سفر کرنے سے قبل پاسپورٹ کا حصول لازمی ہے۔

 ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے شہریوں کو پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں جس کے لیے شہریوں کو مطلوبہ دستاویزات اور فیس کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔

 وہ شہری جن کے پاس درست پاکستانی پاسپورٹ ہے جب وہ کسی بیرون ملک ہوتے ہیں تو اس ملک میں پاکستان کے سفارتی اور قونصلر نمائندوں کے تحفظ کا حقدار ہے۔

 پاکستان میں شہری پاسپورٹ کے حصول کے لیے قریبی آفس جاسکتے ہیں، محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے اجرا کے لیے تین کیٹیگریز نارمل، ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک پیش کیا جاتا ہے۔

 ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن کے مطابق 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی 5 سال کے لیے فیس 4500 روپے ہے جبکہ ارجنٹ پروسیسنگ فیس 7500 روپے ہوگی جبکہ 10 سالہ میعاد اور 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کے لیے 6700 روپے ادا کرنا ہوں گے اور ارجنگ کے لیے فیس 11200 روپے مقرر ہے، 72 صفحات اور 5 سال کی میعاد کے لیے نارمل فیس 8200 روپے ہوگی اور ارجنٹ کے لیے 13500 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

 علاوہ ازیں،10 سال کی میعاد اور 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کے لییے نئی فیس نارمل کے لیے 12400 روپے اور ارجنٹ کے لیے 20200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں