سٹی42: جنین میں، فلسطینی اتھارٹی کی’اپنا کنٹرول قائم کرنے کی کوشش‘ جینین پناہ گزین کیمپ میں مسلح جنگجو موجود ہیں، یہ علاقہ اصولاً فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت ہے لیکن یہاں فلسطینی اتھارٹی کی کوئی اتھارٹی باقی نہیں۔
مسلح گروپوں کو پناہ گزینوں کی بھی حمایٹ حاصل ہے اور جینین کے رہنے والوں کا بھی کہنا ہے کہ وہ صرف اسرائیل سے لڑتے ہیں، انہیں کچھ نہیں کہتے۔ فلسطینی اتھارٹی کو یہ مسئلہ درپیش ہے کہ وہ اپنے علاقہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے میں ناکام ہے، اس دوران جب بھی اسرائیل کو ان جنگجوؤں سے کوئی مسئلہ ہو گا وہ اس پناہ گزین کیمپ کو حملے کا نشانہ بنا دے گا جس سے فلسطینی اتھارٹی کی اتھارٹی مزید ختم ہو جائے گی۔
الجزیرہ نیوز نے اردن سے ایک رپورٹ میں جینین کیمپ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ "فلسطینی سول سوسائٹی" نے جنین پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز اور کیمپ میں مقیم مسلح گروپ جنین بٹالین کے درمیان بندوق کی لڑائیوں کو روکنے کے لیے ایک اقدام پیش کیا ہے۔
یہاں مسئلہ یہ ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اپنا کنٹرول قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اتھارٹی مسلح عناصر، " قانون سے بالاتر عناصر" کا تعاقب کر رہی ہے، جیسا کہ یہ بیانات کہتے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی قانون کی حکمرانی کو قائم کرنا چاہتی ہے۔
جنین کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، کہ یہ وہ جنگجو ہیں جو اسرائیلی قبضے کا مقابلہ کرتے ہیں اور فلسطینی قانون کو توڑنے میں ملوث نہیں ہیں۔
لیکن لڑائیاں پہلے ہی خونریزی کا باعث بن چکی ہیں۔