این اے  258 کے ایم این اے اسرار ترین پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

19 Dec, 2023 | 11:24 PM

This browser does not support the video element.

 عثمان خان: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسرار ترین بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

سردار محمد اسرار ترین اگست 2018 سے اگست 2023 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہے۔2008 کے عام انتخابات میں انہوں نے اپنے حلقہ این اے 263 سے پی ایم ایل q کے ٹکٹ پر مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار یعقوب ناصر کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ اسرار ترین نے مارچ 2008 میں قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑا اور پیپلز پارٹی کی فہمیدہ مرزا سے ہار گئے۔ اسرار ترین پارلیمنٹ میں زرداری حکومت کی اپوزیشن میں رہنے کے باوجود سیاسی حوالے سے ان کے قریب رہے۔

وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے طور پر حلقہ این اے 258 (لورالائی-کم-موسی خیل-کم-زیارت-کم-دکی-کم-ہرنائی) سے قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ عمران خان کے دور حکومت میں رکن قومی اسمبلی رہے لیکن 9 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومتوں کی برطرفی کے بعد انہیں شہباز شریف کی اتحادی کابینہ میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کے طور پر شامل ہوئے آصف زرداری کی حمایت کی وجہ سے انہیں بھی شامل کیا گیا۔  وہ 9 اگست 2023 تک  حکومت کی معیاد ختم ہونے تک اس عہدے پر فائز رہے۔

مزیدخبریں