ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیرہ سال سے غائب پولیس اہلکار کو اپاہج بھکاری بنا ڈالا، پولیس نے خرکاروں کے گروہ سے چھْڑوا لیا

Police, Rawalpindi, baggers gang, criminal gang, city42, Sindh, interior of Sindh,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: راولپنڈی میں سول لائنز کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والا سابق پولیس اہلکار 13 سال بعد راولپنڈی میں ہی زندہ مل گیا۔ لیکن 13 سال پہلے کے سجیلے نوجوان پولیس اہلکار کو ظالم جرائم پیشہ افراد کے گروہ نے اپاہج بھکاری بنا ڈالا۔

پولیس اہلکار جو  2011 میں ملازمت کے دوران اچانک غائب ہو گیا تھا اسے راولپنڈی شہر میں ہی ایک جرائم پیشہ گروہ نے بھیک مانگنے پر لگا رکھا تھا۔ اب یہ اہلکار ڈھیری حسن آباد کے علاقہ میں اچانک پہچانا گیا تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے بھیک منگوانے والے گروہ سے رہائی دلائی اور اس گروہ کی تین عورتوں کو حراست میں لے لیا۔  گرفتار کی جانے والی عورتوں میں 2بہنیں ثمینہ اور مریم بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے غائب ہونے اور بھیک مانگنے تک پہنچنے کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ  چلا ہے کہ اس سے بھیک منگوانے والے گروہ کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔اس  گروہ کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری  ہیں۔

سابق پولیس اہلکار مستقیم خالد 2006میں پولیس میں بھرتی ہوا،2011میں طویل غیر حاضری پر نوکری سے برخاست ہوا تھا۔

مقدمہ کا اندراج

7سال لاپتہ رہنے والےسابق پولیس ملازم سے بھیک منگوانے کے سنگین معاملہ میں ابتدائی تحقیقات کے بعد  پولیس نے بھکاری گینگ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔مقدمہ سابق پولیس ملازم کہ والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا  ۔مقدمہ میں مریم،سبینہ،بعدامین،زاہد حسین،واحد کو ملزم نامزد کیا گیا ۔

بھکاری گینگ کی 3خواتئن کو گرفتار کرلیا گیا،موقع سے فرار دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔