وقاص عظیم: ایف بی آر کے نان فائلر میں سے 9820 ملازمین نے ٹیکس ریٹرنز فائل کردیئے۔
چیئرمین ایف بی آر امجد ٹوانہ کا کہنا ہے کہ نان فائلر ملازمین صرف 180 رہ گئے ہیں، ایک دو روز میں باقی ملازمین بھی ٹیکس ریٹرن فائل کر دیں گے، 10 ہزار نان فائلر ملازمین 50 ہزار سے کم تنخواہ لینے والے تھے۔
واضح رہے کہ ایف بی آر کے 17 ہزار ملازمین میں سے 10 ہزار نان فائلرز ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔