ڈرائیونگ لائسنس میں اضافے کی شرح گزشتہ برس کی نسبت 25 گنا زائد

19 Dec, 2023 | 06:39 PM

سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی موثر سپرویژن، شہریوں کو ریکارڈ تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء جاری،گزشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں 02 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، ڈرائیونگ لائسنس میں اضافے کی شرح گزشتہ برس کی نسبت 25 گنا زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں 123202 شہریوں نے بذریعہ آن لائن لائسنس حاصل کئے،ٹریفک پولیس کے لائسنسنگ سسٹم کے تحت 76952 شہریوں نے مختلف دفاتر، خدمت مراکز اور دیگر سنٹرز سے لائسنس حاصل کئے۔ ڈرائیونگ لائسنس کی شرح میں گزشتہ برس کی نسبت اڑھائی ہزار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کو لائسنس اجراء کے عمل کی خود نگرانی کی ہدایت ،قواعد و ضوابط کے مطابق زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جائیں،ٹریفک پولیس دفاتر ، خدمت مراکز سمیت تمام سنٹرز پر لائسنس کیلئے آنے والے شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری فراہم کی جائے۔

مزیدخبریں