سٹی42 : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔ادھر 10 گرام سونا 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 557 روپےکا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر اضافے سے 2027 ڈالر فی اونس ہے۔