عابد چوہدری : ٹاؤن شپ کے قریب کالج روڈ پر انڈر ایج کار ڈرائیور کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے 14 سالہ ابراہیم کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق حادثہ کالج روڈ پر بٹ چوک کے قریب انڈر ایج ڈرائیور کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،جہاں 14 سالہ ابراہیم کی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر رکشہ سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ کے نتیجہ میں 14 سالہ کار ڈرائیور ابراہیم کا بازو فریکچر ہوا جبکہ رکشہ میں سوار 17 سالہ کاشف ، 29 سالہ فاطمہ ، 55 سالہ غفوراں بی بی شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق رکشہ سوار دونوں خواتین کی حالت نازک ہے جبکہ کار ڈرائیورسمیت تمام زخمیوں کوریسکیورز نے طبی امداد دیتے ہوئے جناح ہسپتال منتقل کردیا،پولیس نے طبی امداد کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔