سیالکوٹ کی عوام نے سب کچھ دیکھا ہے ہمارے ساتھ ظلم ہوا ،عثمان ڈار کی والدہ کی میڈیا سے گفتگو

19 Dec, 2023 | 04:14 PM

سٹی42: سیالکوٹ  میں تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ کی کچہری چوک میں میڈیا سے گفتگو، انھوں نے کہا   شہر سیالکوٹ کی عوام نے سب کچھ دیکھا ہے ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار کی والدہ کی کچہری چوک میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام میڈیا کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔9 مئی کو میرے ساتھ ظلم کیا گیا میرے سر سے چادر اتاری گئی، میرے گھر سے پولیس ملازمین پیسے لیکر گئے ہیں۔ ا عثمان ڈار کی والدہ وا؛دہ کا مزید کہنا تھا کہ شہر سیالکوٹ کی عوام نے سب کچھ دیکھا ہے ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے ،میں سیشن کورٹ میں اپیل کرنے آئی ہوں انصاف لینے آئی ہوں، رات کو بھی میرے گھر کا دروازہ توڑ کر میرے گھر میں گھسے ،میرے کپڑے پھاڑے گئے میری بہو کے کپڑے پھاڑے گئے ۔

دوسری جانب عثمان ڈار کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی کہ مجھے انصاف دیا جائے۔

مزیدخبریں