لیسکو  افسران کی مفت بجلی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ نافذالعمل،بلز بھجوا دیئے گئے 

19 Dec, 2023 | 02:55 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو کے افسران کی مفت بجلی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ نافذالعمل کر دیا گیا۔
رواں ماہ کی بلنگ میں افسران کو مفت بجلی دینے کی بجائے بلز بھجوا دیئے گئے،بلنگ سائیکل کے آغاز پر گریڈ سترہ سے اکیس تک کے افسران کو مفت بجلی نہیں دی گئی۔
وزارت پاور ڈویژن نے رواں ماہ سے فری سپلائی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔وزارت پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

قبل ازیں پاور سیکٹر کے تمام افسران و ملازمین کو عہدے کے مطابق فری بجلی کی سپلائی دی جا رہی تھی جس میں گریڈ 1 سے لیکر 21 تک کے افسران و ملازمین فری بجلی کی سپلائی سے مستفید ہو رہے تھے تاہم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کمپنیوں کے سربراہان کی جانب سے فری یونٹس ختم کرنے کی تجاویز پر فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا گیا جس سے غریب طبقہ ہی نہیں بلکہ اچھے بھلے مالدار طبقے کی بھی چیخیں نکل گئیں۔ بڑھتی قیمت  کے باعث بجلی چوری بھی بڑھنے لگی جس کے سد باب کے لئے حکومتی سطح پر سخت اقدامات اٹھائے گئے۔


 

مزیدخبریں