کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس،سول جج کی اہلیہ عدالت میں پیش

19 Dec, 2023 | 02:49 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس میں سول جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عاصم عدالت کے سامنے پیش ہوگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عدالت نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت 13 جنوری 2024 تک ملتوی کردی۔

 سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عاصم اورکمسن ملازمہ رضوانہ کی والدہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں،رضوانہ تشدد کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے کی جبکہ ملزمہ کے وکیل قاضی غلام دستگیر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

 سی سی ٹی وی فوٹیجز کی فرانزک رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی جاسکی،جبکہ سی سی ٹی وی سے متعلق درخواست پرپراسیکیوشن کی جانب سے دلائل 2جنوری کو طلب کر لئے گئے۔

 گزشتہ سماعت پر ملزمہ سومیہ عاصم کی جانب سے عدالت میں دو درخواستیں دائر کی گئی تھیں،سی ڈی آر فراہم کرنے کی درخواست پر بھی دلائل اگلی سماعت پر ہونگے جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں