ٹاؤن شپ : تیز رفتار کار کی رکشہ کو ٹکر، خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی

19 Dec, 2023 | 12:15 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)ٹاؤن شپ میں بٹ چوک کے قریب تیز رفتار کار کی رکشہ کو ٹکر،حادثے کے باعث رکشہ میں سوار 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
 ٹاؤن شپ میں بٹ چوک کے قریب تیز رفتار کار نے رکشہ کو ٹکر مار دی، تیز رفتار کار رکشہ سے ٹکرا کر الٹ گئی،ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
 حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ،ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں14سالہ ابراہیم،17سالہ کاشف، 29سالہ فاطمہ اور55سالہ غفوراں بی بی شامل ہیں۔ریسکیوذرائع کے مطابق زخمی خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کم عمر نوجوانوں کا موٹرسائیکل و گاڑی چلانے کا رجحان بڑھتا چلا جا رہا ہے جس کی وجہ سے خطرناک حادثات پیش آتے ہیں۔ اس لیے 24 فی صد لوگ ایسے ہیں جو بغیر لائسنس کے گاڑی چلاتے ہیں اور یہ لوگ سڑکوں پر نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانیں بھی خطرے میں ڈالتے ہیں تاہم اب پنجاب حکومت کی جانب سے بغیر لائسنس گاڑی و موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف سخت اقدامات سمیت مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے تا کہ ٹریفک حادثات سے ممکنہ حد تک بچا جا سکے۔

ٹریفک حادثات کی دیگر وجوہات

پاکستان میں ٹریفک حادثات پر غور کیا جائے تو  سب سے پہلے ڈرائیورز حضرات کی جانب سے ٹریفک سگنل کا توڑنا، سیٹ بیلٹ کے استعمال میں بے پروائی و غفلت، ٹریفک قوانین کے بارے میں ناقص معلومات اور تعمیل نہ کرنا، گاڑیوں میں ہونے والی تیکنیکی خرابیاں جیسے بریک کا فیل ہونا، گاڑی کی ناقص حالت کی وجہ سے ٹائر کا پنکچر ہونا، یاں محدود مدت کے بعد ٹائروں کی حفاظت و تبدیلی نہ کروانا حادثات کی وجوہات میں شامل ہیں۔ تاہم، ڈرائیورز کی بے پروائی و غفلت گاڑیوں کے تیکنیکی خرابی سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں 29.8 فی صد حادثات تیزرفتاری جب کہ 17 فی صد اموات ڈرائیورز کی بے باک ڈرائیونگ کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں