ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز آج سےہوگا

عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز آج سےہوگا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

 الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے لیے ریٹرننگ افسران آج پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ 

 کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 20 تا 22 دسمبر ہے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 تا 30 دسمبر ہوگی اور اعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی۔