لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں 5ویں نمبر پر آ گیا

19 Dec, 2023 | 09:50 AM

Imran Fayyaz

(فاطمہ عارف)شہر میں خشک سردی کا راج ، شہر کی ٹھنڈی فضاء میں درجہ حرارت نمایاں کمی کیساتھ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں خشک سردی اور دھند کا راج ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائیگا۔ ہوا میں نمی کا تناسب چورانوے فیصد ہے۔ ہوا کی رفتار6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور5ویں نمبر پرآگیا۔ فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ہوئی ہے ، ائیرکوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 189 ریکارڈ کی گئی۔

فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح222،کینٹ پولوگراؤنڈمیں آلودگی کی شرح207،ایچی سن کالج کےاطراف 210،شاہراہ قائداعظم میں 297،جوہرٹاؤن میں آلودگی کی شرح250 جبکہ فداحسین ہاؤس کےاطراف آلودگی کی شرح189ریکارڈ  کی گئی۔

 محکمہ موسمیات  کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں بعض مقا ما ت پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ ،پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے جبکہ صبح کے اوقات میں بعض مقا مات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں