سابق ایم پی افتخار گوندل، امیدوار این اے 86 ضیا الرحمان گوندل نے سیاست چھوڑ دی

19 Dec, 2023 | 02:50 AM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

زوار کاظمی: سرگودھا  کی تحصیل شاہ پور میں تحریک انصاف کے  پی پی 80 سےسابق ایم پی اے افتخار گوندل  اور این اے 86 ساہی وال شاہ پور سے پی ٹی آئی کے امیدوار ضیا الرحمان گوندل نے 9 مئی کو پاک فوج پر منظم حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
 سابق ایم پی اے افتخار گوندل نو مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد منظر عام سے غائب تھے۔ پیر کے روز ان کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا،افتخار گوندل نے اپنے ویڈیو  بیان میں کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، آئندہ سیاست سے دستبردار ہوتا ہوں اور  پی پی 80 شاہ پور سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

شاہ پور سرگودھا سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ،ٹکٹ ہولڈر افتخار حسین گوندل صاحب کے صاحبزادے ضیاء الرحمن گوندل نے بھی پی ٹی آئی سے علحدگی کا اعلان کردیا۔ اپنے الگ ویڈیو بیان میں ضیا الرحمان گوندل نے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ کی میں سخت الفاظ  میں مذمت کرتا ہوں۔ ہماری افواج ہمارے ملک کا فخر ہیں۔ پی ٹی آئی کو اس طرح کے اقدامات نہیں اٹھانا چاہئیں تھے۔ ہمارے ملک میں اداروں سے تصادم والی سیاست آج تک نہیں ہوئی۔ 

ضیا الرحمان گوندل نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے ہی میں آج پی ٹی آئی س کو خیر باد کہہ رہا ہوں اور پی ٹی آئی سے ہر طرح کا تعلق ختم کر رہا ہوں۔

مزیدخبریں