انتخابات سے متعلق اسحاق ڈار کا بڑا بیان

19 Dec, 2022 | 09:32 PM

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات مردم شماری کے بعد ہی ہوں گے،حکومت مردم شماری کیلئے فنڈز جاری کر چکی ہے ،چیف الیکشن کمشنر اپنا آئینی کردار ادا کریں گے۔

اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر ایوان صدر کا دورہ کیا،جب صدر عارف علوی سے ملاقات ہو تو باتیں ہوتی رہتی ہیں ۔ان کاکہناتھا کہ پیٹرولیم مصنوعات اورڈالر کی قیمت میں واضح کمی آ چکی ہے ،جب بھی الیکشن ہوں گے ہم تیار ہیں ،امید ہے کہ ہمیں الیکشن میں کامیابی ملے گی۔

مزیدخبریں