الیکشن کب ہوں گے؟احسن اقبال نے بتا دیا

19 Dec, 2022 | 08:06 PM

ویب ڈیسک : چئیرمین سی پیک اتھارٹی احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن انشاء اللہ وقت پر ہوں گے،اگر صوبائی اسمبلی ٹوٹتی بھی ہیں تو عمران خان یاد رکھے کسی پرویز الٰہی نے الیکشن نہیں کروانے بلکہ نگران حکومت الیکشن کرواتی ہے۔

 ٹمن میں جلسے عام سے خطاب  کرتےہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آمدہ الیکشن میں پی ڈی ایم کا اتحاد ہی کامیابی حاصل کرے گا ،عمران خان ملکی معیشت کے لئے تباہی لایا،عمران خان نے عوام اور خصوصا معصوم نوجوانوں کے اخلاقیات کو بھی تباہ کیا ،ملک میں ہمیشہ جب ترقی ہوئی وہ ن لیگ کے دور میں ہوئی ،ملک کی ترقی کا ضامن میاں نواز شریف ہیں ۔

ماضی کے الیکشن میں جس طرح عمران خان اور پی ٹی آئی کو جتایا گیا وہ اب سب جان چکے ہیں،جھوٹے وعدے سے ملک ترقی نہیں کرتا،تمام ن لیگ کی لیڈر شپ پر عمران خان کے دور میں جھوٹے مقدمات لئے گئے ،میرے اوپر بھی جھوٹے مقدمات ہوئے جسے کورٹ نے جھوٹے قرار دیتے ہوئے ردی کے ٹوکری میں پھینک دیا۔

مزیدخبریں