گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

19 Dec, 2022 | 06:41 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ڈالر کی شدید قلت، زرمبادلہ کی عدم  دستیابی کے باعث ملک کی بڑی کارساز کمپنی نے کام بند کرنے کا اعلان کردیا۔ 

  ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی نے 20 دسمبر سے پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے،انڈس موٹرز کا پلانٹ  20 دسمبر2022 سے 30 دسمبر 2022تک بند رہے گا،کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا۔

انڈس موٹرزکا کہنا ہے کہ  اسٹیٹ بینک کی  کاروں کے پارٹس کے لئے پیشگی منظوری کی شرط نے آٹو سیکٹر کو متاثر کیا ہے، ہمارے پاس مطلوبہ تعداد میں پرزے اور خام مال نہیں رہا،  اس دوران گاڑیوں کی پیداوار نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں