لڑکی سے زیادتی، بڑی شخصیت سلاخوں کے پیچھے

19 Dec, 2022 | 05:13 PM

Abdullah Nadeem

  ویب ڈیسک: فیس بک پر دوستی کرکے زیادتی کرنے کے الزام میں ایڈیشنل سیکرٹری آبپاشی بہاولپور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری آبپاشی بہاولپور کیخلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج کروایا گیا جس کے مطابق ملزم حسنین عباس نے لڑکی سے فیس بک پر دوستی کرکے اسے لاہور کے ہوٹل میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری آبپاشی حسنین عباس کو حراست میں لے لیا گیا اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جائے گا تاکہ زیادتی کے متعلق درست شواہد حاصل کیے جاسکیں۔

مزیدخبریں