ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے ن لیگ متحرک، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم بیٹھک ہوئی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا جس میں سعد رفیق، ایاز صادق، سلمان رفیق، ملک احمد خان، عطا اللہ تارڑ ودیگر شریک ہوئے، جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کو 23 دسمبر کو تحلیل کرنے سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ وزیراعلیٰ کو گورنر کے ذریعے اعتماد کے ووٹ کا کہا جائے گا جبکہ پارٹی قیادت نے ممبران پنجاب اسمبلی آئندہ ہفتے لاہور ہی رہنے کا حکم دے دیا۔