ویب ڈیسک: سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ سرکار پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ افغان سرحد پر ’دوستانہ‘ افغان فوج کے حملوں کے تدارک میں بھی ناکام ہوئے، ہمارے جوان، پولیس اہلکار اور لوگ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات، مغربی سرحد سے حملوں میں اضافہ مجرموں کی اس سرکار کے بیانیے میں جگہ نہیں بنا پا رہا، ان کی ساری توانائیاں این آر او ٹو اور اس کے تحفظ پر مرکوز ہیں۔
security forces of a 'friendly' Afghan govt. While our soldiers, police & local ppl are giving daily sacrifices wirh their lives, the worst part is that this increasing terrorist threat & attacks from across our Western border are finding no space in the discourse of this govt
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 19, 2022
عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت مستحکم کرنے کا واحد کلیہ ہیں، معیشت کی زبوں حالی کے باوجود یہ انتخابات کے انعقاد سے گھبرا رہے ہیں۔