موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے عدالت سے اہم خبر

19 Dec, 2022 | 03:45 PM

سٹی 42: لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

جسٹس شاہد کریم نے محکمہ ایجوکیشن  کمیشن سےسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات دو ہفتے کرنے کے لئے تجویز لیتے ہوئے   پیمرا کو سموگ آگاہی کے متعلق  الیکٹرانک  میڈیا  پرائم ٹائم پر اشتہارات چلوانےکا حکم دیا ۔ 

عدالت نے  آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے لئے اقدامات کرنے جبکہ  محکمہ ماحولیات اور پی ڈی ایم اے کو  لانگ رینج کیمروں کے حصول کے لئے حکومت کو ریکوزیشن بھجوانے کا حکم دے دیا ۔

جسٹس شاہد کریم نے  ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں  پر سماعت کی جبکہ ممبر جوڈیشل  ماحولیاتی  کمیشن  حناء حفیظ اللہ اسحاق اور سید کمال حیدر نے عدالتی احکمات پر عمل درآمد کی  رپورٹ پیش کی جس میں ڈپٹی  اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی  پیش ہوئے ۔جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا فوگ ایک دفعہ پھر زیادہ ہوگیا ہےجس پر وکیل نے جواب دیا کہ ڈویلپمنٹ  پراجیکٹ چل رہے ہیں ، اس لئے فوگ زیادہ ہے ۔

محکمہ ماحولیات کے رولز میں ترمیم کے متعلق رپورٹ پیش کی گئی جس کے بعد عدالت نے انڈسٹریز کی مانٹینگ کے لئے کیمروں کے استمعال کرنے کا حکم دیا۔عدالت کا مزید کہنا تھا کہ گرین ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پاس فنڈز ہیں وہ اس مقصد کے لئے  منتقل ہوسکتے ہیں ۔

مزیدخبریں