ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثناء اللہ کیلئے دسمبر مہنگا ثابت ہوگا، واثق قیوم

رانا ثناء اللہ کیلئے دسمبر مہنگا ثابت ہوگا، واثق قیوم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کے لیے دسمبر مہنگا ثابت ہو گا۔

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واثق قیوم نے کہا کہ 26 کلو میٹر کی حکومت نے تحریک انصاف پر درجنوں مقدمات درج کیے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔واثق قیوم کا کہنا ہے کہ شریف برادران اور زرداری کے لیے پاکستان کی سر زمین تنگ پڑ جائے گی۔

ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات سے ہی سیاسی استحکام آئے گا۔

Ansa Awais

Content Writer