ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مس ورلڈ 2022 کا اعزاز کس کے نام؟

مس ورلڈ 2022 کا اعزاز کس کے نام؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی سرگم کوشل نے مسز ورلڈ 2022 (دنیا کی حسین ترین شادی شدہ خاتون برائے 2022) کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسز ورلڈ 2022 کے انتخاب کے لئے مقابلہ حسن کا انعقاد امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہوا۔مقابلہ حسن میں 63 ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی اور مختلف مراحل کے بعد بھارت کی سرگم کوشل کو مسز ورلڈ 2022 قرار دیا گیا۔ایوارڈ کے جیوری پینل میں بھارتی اداکارہ سوہا علی خان، سابق مسز ورلڈ ادیتی گوتریکر، وویک اوبرائے اور محمد اظہر الدین بھی شامل تھے۔

32 سالہ سرگم کوشل کا تعلق جموں کشمیر سے ہے، انہوں نے انگریزی ادب میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے اور کچھ عرصہ تدریسی فرائض بھی سرانجام دیئے، انہوں نے بھارتی بحریہ کے ایک افسر سے 2018 میں شادی کی۔ بھارت نے 21 سال بعد مسز ورلڈ کا تاج اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر ادیتی گوتریکر نے 2001 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہوں نے بھیجا فرائی، دے دھنا دھن اور اسمائل پلیز جیسی کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ ادیتی بھی مسز ورلد 2022 کے مقابلے میں جیوری ممبر کے طور پر شامل تھیں۔

مسز ورلڈ دنیا کا پہلا مقابلہ حسن ہے، جن میں شادی شدہ خواتین شرکت کرتی ہیں۔ اس مقابلہ حسن کا انعقاد 1984 سے ہورہا ہے۔ پہلے اس کا نام مسز امریکا تھا جسے بعد میں تبدیل کر کے مسز وومن آف دی ورلڈ کر دیا گیا۔ 1988 میں اسے مسز ورلڈ کا نام دیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer