ڈالر کی اونچی اڑان آج بھی جاری

19 Dec, 2022 | 11:11 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں آج بھی اڑان بھر رہا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 29 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 225 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز (جمعے کو) انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں منفی رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 113 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41187 پر آ گیا ہے۔

مزیدخبریں