ویب ڈیسک: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف سے ان کی خواہش پر ملاقات ہوئی جو روایتی تھی۔ ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے۔ بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا۔
سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے۔ فنڈز کےبارے ان سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا۔ پاکستان تو کیا پوری دنیا کو پانی اور صاف ہوا کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں جنرل ر قمر باجوہ سے ملاقات روایتی تھی، سابق آرمی چیف کی خواہش پر ملاقات ہوئی تھی۔قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ صرف آپکی خدمات پر سراہنے کےلیے آیا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی پانی سر سے گزرا نہیں، ملکی معیشت کو سہارا چاہیے۔پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ ایک لاکھ سے زائد کا مقروض ہوتا ہے۔
میں نے ججمنٹ میں کہا تھا کہ 2050 تک پاکستان کی آبادی 50 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔جب میں نے آبادی کو کنٹرول کرنے کی بات کی تو مجھ پر فتوے لگنا شروع ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ جج کو مفاد، مصلحت اور خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔اگر جج میں یہ تین خصوصیات ہوں گی تو وہ کبھی بھی غلط فیصلہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا ہے کہ قطر میں فیملی کے ساتھ فٹ بال میچ دیکھنے گیا تھا۔ہماری گاڑی چند سیکنڈ کےلیے غلط رکی تو 1000 ریال جرمانہ ہوا