ویب ڈیسک: مودی کے خلاف بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی حمایت میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کارکنان کی کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے۔
کراچی میں پی پی پی کارکنان شہر بھر سے ٹولیوں کی شکل میں پریس کلب پہنچے، جہاں کارکنان کی جانب سے بھارت اور نریندر مودی کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔پریس کلب پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورم پر نریندر مودی کا چہرہ بے نقاب کیا۔پی پی پی سینیٹر وقار مہدی نے کہا بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں پاکستان کا اصولی مؤقف دنیا کے سامنے رکھا، بھارتی وزیر خارجہ کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا۔
سندھ کے وزيرِ اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت میں مظاہرے کیے جارہے ہیں، پورا پاکستان وزیر خارجہ بلاول کے ساتھ ہے۔