(سعید احمد)ریلوے سسٹم پر کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینوں کا شیڈول دھند کی وجہ سے متاثر ،شاہ حسین ایکسپریس 6 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔
ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے، تیز گام 2 گھنٹے 45 منٹ، عوام ایکسپریس 2 گھنٹے اورقراقرم ایکسپریس 2گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ جعفر ایکسپریس1 گھنٹے 45 منٹ، گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔ لاہور سے روانہ ہونے والی ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار رہیں۔ شاہ حسین ایکسپریس کی روانگی رات7بجکر30منٹ کی بجائے رات 10بجکر 15 منٹ پر شیڈول کی گئی۔
دھند کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر
19 Dec, 2021 | 10:08 PM