ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کی نوید؛ بادلوں نے لاہور کا رخ کرلیا

 Lahore cold weather and smog issue
کیپشن: Clouds in Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)بادلوں نے شمال مغربی ہواؤں کے ساتھ لاہور کا رخ کرلیا،شہر کا درجہ حرارت رات کے اوقات میں3 ڈگری سیٹی گریڈ تک گر جائے گا,محکمہ موسمیات کی جانب سے دسمبر کے آخری ہفتے میں بارش کی نوید سنادی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں دسمبر کا مہینہ اپنا رنگ دکھانے لگا،، رواں ہفتے درجہ حرارت مزید کم ہوگیا،دن کے اوقات میں لاہور کا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، ہوا میں نمی کا 65 فیصد رہا۔شہر میں ائیر کوالٹی انڈکس 348 ریکارڈ کیا گیا جو شام کے اوقات میں بڑھ کر 385 تک پہنچ گیا۔

ٹھوکر 345،جیل روڈ 225،گلبرگ 202 ،مال روڈ 156،واہگہ 365،ڈیفنس 309،جوہر ٹاؤن 225،شاہدرہ 330،کینٹ 321،گلشن راوی کا ایئر کوالٹی انڈیکس355 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے لاہور میں دھند پڑے گی، درجہ حرارت بھی تین ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوگا ، آج بادلوں نے ہواؤں کے ساتھ لاہور کا رخ کیا جو دسمبر کے آخری ہفتے میں بارش برسائے گا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer