جنید صفدر شادی کے بعد پہلی مرتبہ دلہن کے ہمراہ منظر عام پر

19 Dec, 2021 | 08:35 PM

Arslan Sheikh

حافظ شہباز علی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے اپنی شادی کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے، اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ اوپن پولوکپ کا فائنل دیکھا۔

جنید صفدر لاہور پولو کلب میں ہونے والے لاہور اوپن پولو کپ کا فائنل دیکھنے کے لئے اپنی نئی نویلی دلہن عائشہ سیف الرحمٰن کے ہمراہ پولو کلب پہنچے۔ جنید صفدر اور ان کی اہلیہ جب کلب پہنچے تو ان کے دوستوں نے نئے جوڑےکا استقبال کیا۔ جنید صفدر اور عائشہ پولو فائنل دیکھنے کےلئے آنے والے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔  

یاد رہے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات دو روز قبل اختتام پذیر ہوئی ہیں۔ مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل رہیں جبکہ مریم نواز اپنے خوبصورت ملبوسات کے باعث توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ جنید صفدر کی شادی میں نہ صرف جنید بلکہ مریم نواز اور حمزہ شہباز نے گانے گنگنائے جسے سب نے بہت پسند کیا۔ دعوت ولیمہ کی تقریب میں سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔  

مزیدخبریں