صوئے آصل;سالے نے بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

19 Dec, 2021 | 08:17 PM

M .SAJID .KHAN

(اسرار خان)صوئے آصل کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر برادر نسبتی نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کر دیا. پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ سی سی پی او فیاض احمد نے واقعہ میں ملوث ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کےمطابق چوکی صوئے آصل میں تتلے گاؤں میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہناتھاکہ 26 سالہ نواز کو اس کے  برادر نسبتی ذیشان نے قتل کیا،مقتول ماڈل ٹاؤن کا رہائشی تھا جس کی ایک ماہ قبل ملزم ذیشان کی بہن ثنا سے شادی ہوئی تھی،مقتول اپنے ماموں سے ملنے تتلے گاؤں آیاہوا تھا۔

لڑکی کے بھائی ذیشان،صغیر اور والدہ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے نتیجے میں ملزم ذیشان نے 26 سالہ نواز پر فائرنگ کردی،نواز موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ واقعہ میں ملوث تمام ملزموں موقع سے فرارہوگئے ہیں۔  سی سی پی او فیاض احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملوث ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ۔

مزیدخبریں