(حافظ شہباز علی)واپڈانے 65 ویں قومی ریسلنگ چیمپین شپ جیت لی ،، چیمپین شپ کے 79 کلو گرام کیٹگری کے فائنل میں ریلوے کے طلحہ بلال نے آرمی کے سجاول گونگا کو شکست دے کر اپنے بھائی کی شکست کا بدلہ چکا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان واپڈا نے ایک مرتبہ پھر قومی ریسلنگ پراپنی برتری ثابت کردی ،واپڈانے 65 ویں قومی ریسلنگ چیمپین شپ جیت لی جبکہ آرمی نے دوسری اور ریلویز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔چیمپین شپ کے 79 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں ریلوے کے طلحہ بلال آرمی کے سجاول گونگا کے مدمقابل آئے تو اکھاڑابھارتی فلم "اپنے" کا ری میکس کی شکل اختیار کرگیا ۔
ورلڈ چیمپئن ریسلر انعام بٹ نے 90 کلوگرام کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کرکے مسلسل 14 ویں مرتبہ اپنی کیٹگری میں قومی چیمپین ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔ریسلنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ارشد ستار نے چیمپین شپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہا ،ایونٹ میں بہت سے نئے پہلوان سامنے آئے ہیں ۔
چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز کے وائس چانسلرڈاکٹر نسیم احمد نے فیڈریشن کے عہدیداروں کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے ۔چیمپین شپ کے نمایاں ریسلرز کو قومی کیمپ میں طلب کیا جائے گا۔
65 ویں قومی ریسلنگ چیمپین شپ ،واپڈا نے میدان مار لیا
19 Dec, 2021 | 07:20 PM