دلہن شادی سے انکار کیوں کرنے لگی؟ ویڈیو دیکھنے والے حیران

19 Dec, 2021 | 06:17 PM

M .SAJID .KHAN

(محمد ساجد) شادیوں پر کوئی نہ کوئی خاص تفریحی پروگرام رکھا جاتا ہے تاکہ اس پر مسرت موقع کو یادگار بنایا جاسکے، اس حوالے سے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کچھ ایسی رسمیں بھی ہیں جن سےمہمان اور دولہا دلہن کے اہلخانہ اور عزیز اقارب محظوظ ہوتے ہیں، کچھ شادیوں میں مضحکہ خیزواقعات بھی دیکھنے میں آئے جیسا کہ ایک ویڈیو میں ہوا۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر ایسی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے دن کبھی دلہن ناراض تو کبھی دلہے کے ارمانوں خاک میں ملتے دکھائی دیتے ہیں، پاکستان میں بھی کچھ ایسی رسمیں ہیں جو بھارت سے مماثلت رکھتی ہیں، بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز سوشل میٖڈیا پر وائرل ہوتی رہتی  ہیں۔

ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کبھی دلہن ناراض تو کبھی دلہے کے ارمان خاک کی نذر ہوتے دکھائی دیتے ہیں، ایک اور دلچسپ ویڈیو سامنے آئی جس کو دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ گئے، وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے دن دلہن تیار کھڑی اور سرخ رنگ کا بھاری بھر کم لہنگا پہنا ہوا ہے۔

ویڈیو میں دلہن اپنے لباس کا جائزہ لے رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ' یار یہ بہت بھاری' مجھے سے نہیں ہوپائے گی شادی' اس پر  کسی خاتون کی آواز آتی ہے کہ پھر واپس کر دیں۔شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ'جب لہنگا بہت بھاری ہو اور یہ 2 ڈگری سے باہر ہو تو کیا کیا جائے؟

سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے پر صارفین نے کمنٹس سیکشن میں مختلف تبصرے کئے، کچھ نے دلہن کے اس انداز کو پسند کرتے اس کی ہاں میں ہاں ملائی اور اس کے فیصلے کو درست  خیال کیاجبکہ کچھ دلہن کے اس انکار پر تعجب کا اظہار کررہے ہیں۔

مزیدخبریں