شادی کی تقریب میں دلہن سٹیج پر سو گئی،پھر کیا ہوا؟ویڈیو دیکھیں

19 Dec, 2021 | 06:07 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) کہتے ہیں نا نیند سولی پر بھی آ جاتی ہے،اس کی ایک مثال یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ایسی شادی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک دلہن سٹیج پر بیٹھی بیٹھی سوجاتی ہے جبکہ دلہا دیکھتا رہ جاتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ایک شادی کی تقریب کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے ۔ بھارت میں منعقد ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں  سرخ لہنگے میں ملبوس دلہن سٹیج پر صوفے پر بیٹھے بیٹھے سوجاتی ہے، شادی کی تقریبات جاری رہتی ہیں مگر دلہن اس سے بے نیازصوفے پر ہی بیٹھی بیٹھی سورہی ہوتی ہے ۔

ساتھ ہی اس کا دلہا   نوٹوں والا ہار پہنے کھڑا ہے،  بظاہر لگ رہا ہے کہ دلہن تھکی ہوئی ہے  ،یہ تمام مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلئے ۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن کے ساتھ لکھا کہ "یہ ہے نیند میں آنے والی دلہن“

 سوشل میڈیا  صارفین اس ویڈیو کو خوب پسند کررہے ہیں اور اس پر طرح طرح کے تبصرے  کئے جا  رہے ہیں۔ واضح رہے کہ  چند روز قبل بھی بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کے دوران دلہن کی مانگ میں سندور کسی اور نے بھر دیا، دلہا ہکا بکا دیکھتا رہا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔حقیقی زندگی کے واقعات بعض اوقات فلموں میں دکھائے جانے والے واقعات کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں اور گورکھپور، اتر پردیش میں ہونے والی یہ عجیب و غریب شادی اس کی ایک بہترین مثال ہے۔

شادی کے دوران جب دولہا اور دلہن ہاروں کا تبادلہ کرنے ہی والے تھے، اچانک دلہن کا دھتکارا ہوا عاشق پنڈال میں آیا اور اس نے عجیب حرکت کر ڈالی، شادی میں موجود کسی شخص نے یہ سارا واقعہ ریکارڈ کر لیا اور یہ ویڈیو اب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو  گئی  تھی۔

مزیدخبریں