چراغ تلے اندھیرا،تھانے کے سامنے ہی شہری لٹ گیا

19 Dec, 2021 | 04:56 PM

Imran Fayyaz

(فہد علی)شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ رک سکیں ، تھانہ باغبانپورہ کے سامنے ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی۔
 تفصیلات کے مطابق تھانہ باغبانپورہ کے عین سامنے  ڈاکوؤں نے علی نامی شہری کو یرغمال بنا کر واردات کی،متاثرہ شہری علی کا کہنا تھا کہ وہ گھر سے گاڑی پر فیکٹری جانے لیے نکلا کہ آخری منٹ سٹاپ باغبانپورہ تھانے کے سامنے تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ نقدی اور دو موبائل فون لوٹ لیے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ شہری علی کہ درخواست پر ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

مزیدخبریں