افسوسناک واقعہ؛ گھر میں آگ لگنے سے خاتون جھلس کر جاں بحق

19 Dec, 2021 | 03:45 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد بھٹی) لاہور میں آتشزدگی کے واقعات تھام نہ سکے، آئے روز کہیں نہ کہیں آگ لگنے کا واقعہ درپیش ہوتا،شاداب کالونی نشتر کے علاقے میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق آگ لگنے کے ہولناک واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے،فائربریگیڈیر کی جانب سے بارہا آگاہی مہم چلائی جانے کے باوجود ہدایات کو نظرانداز کیاجارہا ہے جس کی وجہ سے سنگین نتائج بھگتنا پڑرہے ہیں،گھریلو آتشزدگی اور دوران کام ملازمین کی جانب سے لاپرواہی پرتنے پر لاکھوں کا نقصان اور انسانی جانوں کے ضیاع کا ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

شاداب کالونی نشتر کے علاقے میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی،گھرمیں آتشزدگی کےباعث ایک خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم پہنچی اور آگ پر قابو پایا،جاں بحق خاتون کی شناخت 68سالہ غزالہ کےنام سےہوئی، ریسکیو کے علاوہ پولیس بھی موقع پرموجود تھی۔

ریسکیو کا کہناتھا کہ تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں،اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں