ویب ڈیسک: موٹروے پر ایم ٹیگ کے ساتھ کم بیلنس والی گاڑیوں کو جرمانے ہوں گے، آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ موٹرویز پر اُن گاڑیوں کو جرمانہ عائد کیا جاۓ گا جو بغیر اور کم بیلنس کے ساتھ ٹال پلازہ پر گرین لین میں رکاوٹ ڈالنے کا باعث بنتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے انعام غنی کا کہنا تھا کہ موٹرویز پر اُن گاڑیوں کو جرمانہ عائد کیا جاۓ گا جو بغیر M-Tag اور کم بیلنس کے ساتھ ٹال پلازہ پر گرین لین میں رکاوٹ ڈالنے کا باعث بنتی ہیں۔ اِس سے قانون کی پابندی کرنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آئی جی موٹروے کا مزید کہنا تھا کہ ٹال پلازہ پر گرین لین کو M-Tag میں بیلنس والی گاڑیاں استعمال کرتی ہیں۔ ایم ٹیگ لگوائیں، بروقت ریچارج کروائیں اور سفر کو آسان بنائیں۔
ٹال پلازہ پر ٹریفک کی روانی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا باعث بننے سے اجتناب کریں۔ pic.twitter.com/0vHFOZGQ5H
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) December 18, 2021