ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان کی مدد کرنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے، وزیراعظم عمران خان

Imran Khan address in OIC Islamabad
کیپشن: Imran Khan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں او آئی سی ممالک کے وزرا خارجہ کا غیر معمولی اجلاس، اجلاس میں رکن ممالک، غیرممبران اور علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے تقریباً ستر وفود شریک ہیں۔

او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال سنگین ہے، افغانستان کے حالات کا سب سےزیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، یہ افغان عوام کی بقا کا مسئلہ ہے اور مدد کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ افغانستان کی مدد کرنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ کوئی مذہب دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا، اسلامو فوبیا بہت اہم مسئلہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطین اورکشمیر کے عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، افغانستان کے اثاثے منجمد اور بینکس بند ہیں۔ دنیا نے مطالبہ کیا افغان زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، عالمی برادری نے افغانستان کے لیے مدد 3 شرائط سے مشروط کردی، ہر ملک کی ثقافت مختلف ہوتی ہے، افغانستان کی ثقافت بھی مختلف ہے۔ ہم افغانستان میں عمومی سماجی رویوں کا احساس نہیں کرتے۔