پنجاب اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ

19 Dec, 2020 | 11:25 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) پنجاب اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس پیر کی سہ پہر دو بجے ہوگا۔

محکمہ قانون کی جانب سے گورنر پنجاب کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔ سمری کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت پیر کی سہ پہر دو بجے ہوگا۔ اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسروں کی اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے۔

گورنر پنجاب کی جانب سے سمری پر دستخط کرتے ہی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب بیت المال پنجاب نے مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مخیر شخصیات اور این جی اوز کے اشتراک سے پہلے مرحلے می‍ں 100 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروائی جائیں گی۔ گورنر ہاؤس میں اجتماعی شادیوں کی تقریب ہوگی۔

 اس مقصد کیلئے ایک کروڑ روپے بیت المال اپنے بجٹ سے خرچ کرے گا جبکہ باقی رقم مخیر افراد کے تعاون سے پوری کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں اجتماعی شادیوں کا دائرہ کار پنجاب کے دوسرے شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں