( سٹی 42 ) پاکستان میں پہلی مرتبہ باکسنگ پروفیشنل فائٹ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پاکستان کی پہلی پروفیشنل باکسنگ فائٹ کا افتتاح کردیا۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ شائقین کو اچھی پروفیشنل فائٹس دیکھنے کو ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور دہشت گردی ختم ہوچکی ہے۔ آج دنیا بھر سے سپورٹس سمیت مختلف شعبوں سے لوگ پاکستان آرہے ہیں۔ آنیوالے دنوں میں پاکستان میں باکسنگ کے مزید مقابلے ہوں گے۔ انٹر نیشنل کھلاڑیوں کوفول پروف سکیورٹی سمیت تمام سہولتیں دےرہےہیں۔غیر ملکی کھلاڑیوں کاپاکستان آنا ہمارے ملک پراعتمادکااظہارہے۔
اس موقع پر باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ آج کے اس ایونٹ سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ پنجاب سمیت پورے ملک سے باکسنگ کا ٹیلنٹ سامنے آئےگا اور پوری دنیا میں پاکستانی باکسرملک کا نام روشن کریں گے۔
باکسنگ ایونٹ میں تمام مہمانوں نے ماسک پہن کر شرکت کی اور کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی، معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید بھی ایونٹ میں شریک ہوئے۔