کبھی اپنا ذہنی توازن ڈاکٹر کو چیک کرایا، وکیل کا عفت عمر سے سوال  

19 Dec, 2020 | 09:43 PM

Arslan Sheikh

( شاہین عتیق ) گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کیخلاف سو کروڑ ہرجانے کے دعوے کی سماعت، عدالت میں میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر کے بیان پر وکیل نے جرح کی، ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد گوندل نے سماعت چھ جنوری تک ملتوی کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد گوندل کی عدالت میں علی ظفر کی طرف سے میشا شفیع کیخلاف دعوے کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں میشاشفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر پر علی ظفر کے وکیل نے جرح کی۔ عدالت میں عفت عمر نے بتایا کہ میشا شفیع کے ٹویٹ کرنے سے قبل میرے گھر پر دعوت تھی، جہاں پر میشا شفیع پریشان تھیں۔ 

ان کی والدہ صباح پرویزنے بتایا کہ علی ظفر نے میشا شفیع کو ہراساں کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ ہراساں کرتا رہا۔ علی ظفر کے وکیل نے ان سے سوال کیا آپ نے کبھی اپنا ذہنی توازن ڈاکٹر کو چیک کرایا؟ جواب میں عفت عمر نے کہا جی میں نے اپنا ذہنی توازن چیک کرایا تو ڈاکٹر نے بلڈ پریشر اور ڈپریشن کی دوائی دی تھی۔

عدالت میں سماعت جاری تھی کہ عفت عمر نے کہا اس کی طبیعت خراب ہورہی ہے، وہ کٹہرے میں کھڑی تھک گئی ہیں۔ عدالت نے سماعت تھوڑی دیر کیلئے ملتوی کی اور بعد میں سماعت چھ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے عفت عمر کو دوبارہ پابند کر دیا۔ 

مزیدخبریں