زیادتی کا شکار بچہ انصاف کیلئے عدالت پہنچ گیا

19 Dec, 2020 | 08:07 PM

Arslan Sheikh

( جمال الدین ) زیادتی کا شکار ساڑے چھ سالہ بچہ انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا، بچے کے والد کی وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملہ کا نوٹس لینے اور انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کا رہائشی محمد طاہر اپنے ساڑے چھ سالہ بیٹے محمد اویس کے ساتھ سیشن عدالت پیش ہوا۔ ملزم مبشر اور شیراز نے ساڑے چھ سال محمد اویس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ باغبانپورہ پولیس نے ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کی، عدالت نے پولیس کو آئندہ تاریخ تک چالان مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

زیادتی کا شکار بچے کے والد کا کہنا تھا ملزمان میرے ہمسائے ہیں، میں ملزم شیراز کے گھر کرایہ دار ہوں۔ ملزم مبشر میرے بچے کو سپارہ پڑھاتا تھا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان کے اہل خانہ سمجھوتہ کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں جبکہ ملزمان جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

بچے کے والد نے احاطہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے میرے بچے کو انصاف دلائیں۔

مزیدخبریں