ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنی گالا اساتذہ کا احتجاج، مراد راس کا اہم بیان آگیا

بنی گالا اساتذہ کا احتجاج، مراد راس کا اہم بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا بنی گالا میں اساتذہ کا احتجاج مکمل طور پر بے بنیاد ہے، اساتذہ کے ساتھ دو ہفتے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، احتجاج کرنے والے چند اساتذہ انتشار پسند جماعت مسلم لیگ ن کے بھیجے ہوئے ہیں۔     

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا بنی گالا میں اساتذہ کے احتجاج کے حوالے ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اساتذہ کا احتجاج مکمل طور پر بے بنیاد ہے، دو ہفتے پہلے اساتذہ سے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا جو جاری ہے، احتجاج کرنے والے چند اساتذہ انتشار پسند جماعت مسلم لیگ ن کے بھیجے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے اساتذہ کے نمائندگان سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لئے کام کر رہے ہیں، گزشتہ دو ہفتوں سے دو اے ای اوز، دو اساتذہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بیٹھ رہے ہیں، جو اساتذہ ہمارے رابطے میں ہیں وہ مکمل طور پر مطمئن ہیں، کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جارہا نہ کسی کی تنخواہ روکی ہے پھر احتجاج کس بات کا ہے۔

دوسری جانب اساتذہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر احتجاج کریں گے۔ کورنگ چوک سے بنی گالہ تک ریلی نکالیں گے اور وہاں جا کر احتجاجی دھرنا دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور اسلام آباد پہنچنے سے روکا جا رہا ہے۔

مظاہرے میں شامل اساتذہ کا مزید کہنا ہے کہ 2014 این ٹی ایس امتحان پاس کرنے والے اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جا رہا جبکہ 2018 عبوری حکومت نے ایکٹ پاس کیا جس کے تحت دوبارہ پی پی ایس سی امتحان دینے کا کہا جا رہا ہے۔