ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مودی سرکار کی حساس معلومات تک رسائی کی کوشش ناکام

مودی سرکار کی حساس معلومات تک رسائی کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) بھارت سائبر محاذ پر ایک بار پھر سرگرم, حساس معلومات تک رسائی کی کوششیں پکڑی گئی ہیں۔ 

وفاقی حکومت نے بھارتی عزائم کیخلاف ایڈوائزری جاری کردی ہے، ایڈوائزری کے مطابق ہیکرز کی بنک سلپ فائل والی ای میل کے ذریعے حساس معلومات تک رسائی کی کوشش سامنے آئی ہے۔ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ فائل ڈاؤن لوڈ کرنے سے ہیکرز حساس معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

یہ بتایا گیا ہے کہ ہیکرز ونڈوز سسٹم سے یوزر کا نام اور پاسورڈ چوری کرسکتے ہیں۔ ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین انجان ای میل ایڈریس والی ای میلز نہ کھولیں اور سائبر حملے سے بچنے کیلئے صرف معروف کمپنیوں کے اینٹی وائرس انسٹال کئے جائیں۔ 

اسی طرح غیر ضروری استعمال نہ ہونے والے سافٹ وئیر و ایپلی کیشنز سسٹم سے ڈیلیٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سفارش میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام     سافٹ ویئر بشمول ونڈوز او ایس، مائیکرو سافٹ آفس اور دیگر کو باقاعدہ اپ ڈیٹ کیا جائے۔