ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چڑیا گھر کی سیر کو جانے والوں کیلئے بری خبر

چڑیا گھر کی سیر کو جانے والوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) چڑیا گھر اور زوسفاری کی ٹکٹ میں سو فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ بڑوں کا ٹکٹ چالیس سے بڑھا کر سو روپے اور بچے کے ٹکٹ کی قیمت بیس روپے سے بڑھا کے پچاس روپے کرنے کی تجویز ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف نے پنجاب کے تمام پارکس میں ٹکٹ کی قیمت بڑھانے اور یکساں قیمت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے چڑیا گھر میں بڑوں کی ٹکٹ چالیس روپے ہے جسے بڑھا کر سو روپے کیا جارہا ہے۔ اسی طرح بچوں کا ٹکٹ بیس روپے سے بڑھا کر پچاس روپے کرنے کی تجویز ہے۔

 یہی ریٹ زو سفاری کے لیے بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹکٹوں کی قیمت بڑھانا ناگزیر ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق حتمی منظوری کے بعد جنوری سے ہوگا۔